
پروجیکٹ مینجمنٹ یونٹ
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ (SSEP)
انرجی ڈیپارٹمنٹ
حکومت سندھ
تاریخ: 26 جون 2025
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ کے تحت سولر ٹیکنیشن کی تربیت
سندھ سولر انرجی پروجیکٹ عالمی بینک کی مالی معاونت سے شروع کیا گیا ہے۔ اس کا مقصد سندھ میں سولر پاور کی پیداوار اور بجلی تک رسائی کو بڑھانا ہے۔
پائیدار سولر مارکیٹ کو فروغ دینے کے لیے سندھ سولر انرجی پروجیکٹ، انرجی ڈیپارٹمنٹ، حکومت سندھ، سینٹر فار ایڈوانس اسٹڈیز اِن رینیوایبل انرجی (ASURE سینٹر)، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی کے اشتراک سے 3 روزہ سولر ٹیکنیشن کی تربیت کراچی میں درج ذیل اضلاع کے لیے پیش کر رہا ہے:
ضلع | تربیت کی کل نشستیں |
---|---|
سکھر | 12 |
لاڑکانہ | 30 |
شکارپور | 12 |
شہید بے نظیر آباد | 17 |
نوشہرو فیروز | 30 |
میرپور خاص | 30 |
حیدرآباد | 18 |
جامشورو | 18 |
دادو | 30 |
ٹنڈو الہ یار | 22 |
ٹنڈو محمد خان | 30 |
مٹیاری | 30 |
ٹھٹھہ | 28 |
کراچی ملیر | 10 |
سولر ٹیکنیشن کی منتخب ہونے کے لیے اہلیت کے معیار:
i) ہر یونین کونسل میں کم از کم ایک سولر ٹیکنیشن ہونا لازمی ہے۔
ii) عمر 18 سے 35 سال کے درمیان ہو۔
iii) کم از کم تعلیم میٹرک ہو۔
iv) 50% شرکاء خواتین ہوں گی۔
تربیت کی جگہ:
ASURE سینٹر، این ای ڈی یونیورسٹی کراچی
دلچسپی رکھنے والے امیدوار درخواست فارم آن لائن اشتہار کی اشاعت کے 7 دن کے اندر درج ذیل لنک پر بھر سکتے ہیں:
https://forms.gle/igYwzsGxd84v9ST56
(محفوظ احمد قاضی)
پروجیکٹ ڈائریکٹر (SSEP)
براہِ کرم درخواست دینے کے لیے اس ویب پیج کے آخر میں موجود Apply Online لنک پر کلک کریں۔